English Language Learners

                                                                                    اردو

محکمٔہ تعلیم انگریزی زبان کے متعلمین (ELLs) کی ضروریات کی تکمیل کے لیے وقف ہے − وہ طلبا جو گھر پر انگریزی کے علاوہ دوسری زبان بولتے ہیں اور جب وہ ہمارے اسکولی نظام میں داخل ہو کر انگریزی کی تشخیصات میں استعداد سے کم کا اسکور حاصل کرتے ہیں۔ دفتر برائے انگریزی زبان کے متعلمین، ELLs، سابقہ ELLs، مہاجرین اور ان کے اہلِ خانہ کو مساوی اور بہترین تعلیم کی رسائی فراہم کرتا ہے۔ اساتذہ، عملے، اور قائدین کو سخت گیر پیشہ ورانہ فروغ مہیا کر کے، والدین کی شمولیت کو فروغ دے کر، مواد کے وسائل کو بہتر بنا کر، اور ELLs_کی مختلف آبادیوں کے حل کو توجہ کا مرکز بنا کر، ہم ایک سخت گیر ماحول تخلیق کریں گے جو کہ تعلیمی حصولیابی، لسانی فروغ اور مختلف ثقافتوں کے لیے اعانت پر توجہ مرکوز کرے گا۔

نیویارک شہر میں ہم دولسانی پروگرامز (عبوری دولسانی تعلیم اور دوہری زبانی(_جو کہ طلبا کی آبائی زبان کو فروغ اور بنیادی علم کو تقویت دیتا ہے اور اسی دوران طلبا اپنے انگریزی کے سماجی اور تعلیمی ہنر کو تعمیر کرتے ہیں۔ ہم انگریزی بحیثیت دوسری زبان (ESL) پروگرام بھی مہیا کرتے ہیں جو کہ آبائی زبان کی اعانت کے ساتھ انگریزی زبان کے فروغ کی حکمتِ عملیاں استعمال کرتا ہے تاکہ طلبا انگریزی میں زبان اور بنیادی علم کی تعمیر کر سکیں۔ ELL_پروگرامز کی مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔ دیگر اہم دستاویزات کے لنک ذیل میں فراہم کیے گئے ہیں۔

اس راہنمائی کتابچے میں ذیل پر مفید معلومات شامل ہیں: شہر کے پبلک اسکول کے طلبا کیا تعلیم حاصل کررہے ہیں اور آپ کیسے جوابات، مدد اور اعانت حاصل کر سکتے ہیں۔

نیویارک شہر اہلِ خانہ کا راہنمائی کتابچہ

یہ کتابچہ ELL کی شناخت اور اہلیت، تین قسم کے ELL پروگرامز، اور آپ کی اپنے بچے کی تعلیم میں شرکت کے طریقوں کی معلومات راہم کرتا ہے۔

ELL والدینی کتابچہ

یہ سروے، اس وقت منتظم کیا جاتا ہے جب آپ کا بچہ اسکول کے لیے رجسٹر کرتا ہے، اسکول کے عملے کو آپکے گھر میں بولی جانے والی زبان سے آگاہ کرتا ہے اور آپ کی ELL خدمات کی اہلیت کو اخذ کرنے میں مدد کرتا ہے۔

گھریلو زبان کی شناخت کا سروے

ہر اس سال جس میں آپ کا بچہ ELL_کی خدمات حاصل کرے، آپ کے اسکول کے لیے لازمی ہے کہ آپ کو مندرجہ ذیل سروے اور فارم فراہم کرے تاکہ آپ اپنے بچے کے لیے مناسب پروگرام منتخب کر سکیں۔

والدینی سروے اور پروگرام کا انتخابی فارم

آپ کے بچے کی ایک انگریزی زبان کے متعلمین والے کی حیثیت سے زبانی اعانت کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے آپ کے بچے کی جانچ ہو جانے پر، آپ مندرجہ ذیل میں سے ایک خط موصول کریں گے جو آپ کو آپ کے بچے کی صورتِ حال سے آگاہ کرے گا:

تقرری کا خط

استحقاق کا خط

مسلسل استحقاقی خط

غیر استحقاقی خط

عبوریت کا خط