CHAMPS

Urdu

         
Students
Parents
Staff

Urdu

نیویارک شہر محکمٔہ تعلیم کی مڈل اسکول کھیل اور تندرستی لیگ CHAMPS میں آپکی دلچسپی کا شکریہ۔ CHAMPS ایک غیرنصابی پروگرام ہے جو مڈل اسکول کے طلبا کے لیے اسکول سے پہلے اور بعد کے اوقات میں روایتی اور غیرروایتی کھیل اور تندرستی کی سرگرمیاں مہیا کرتا ہے۔ اسکا نام CHAMPS، جسکا مطلب انگریزی میں چیمپئن ہوسکتا ہے، پانچ خصوصیات کا سرنامیہ ہے جو اس پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا کی وضاحت کرتا ہے معاون (Cooperative)، تندرست (Healthy)، سرگرم (Active)، پُرعظم (Motivated)، مثبت (Positive)، طلبا (Students)۔

CHAMPS کو NYCDOE کا دفتر برائے اسکول بہبود پروگرام منظم کرتا ہے۔ ہر سال، مڈل اسکول گریڈز والے پبلک اسکول خزاں، سرما اور بہار کے موسم کے CHAMPS پروگراموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اسکول وسیع سرگرمیوں کے متبادلات میں سے انتخاب کرسکتے ہیں، روایتی کھیل جیسے باسکٹ بال، ساکر اور بیڈمنٹن سے لے کر غیرروایتی تندرستی کی سرگرمیاں جیسے یوگا، تائے چی اور ڈبل ڈچ تک۔

CHAMPS کا ہدف طلبا کی کسرتی اہلیت سے قطٔہ نظر، جسمانی سرگرمیوں کے مواقع ڈھونڈے میں مدد کرنا ہے جس سے وہ لطف اندوز ہوں اور انکی تاحیات صحتمند اور توانا عادات کو فروغ دینا ہے۔ جسمانی سرگرمیوں کے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں، بشمول مٹاپے سے بچاؤ اور وزن کم کرنا۔ بچپن کا مٹاپا ریاستہائے متحدہ اور نیویارک شہر میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔ بچپن کا مٹاپا ایک بچے کا بالغ عمر میں ممکنہ تاحیات صحت کے مسائل جیسے ذیا بیطس، دمہ، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی، اور ساتھ ہی دل کی بیماریوں اور کینسر ہونے کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ، موجودہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تندرستی کی اونچی سطح بہتر تعلیمی کارکردگی سے وابستہ ہے۔ مرکز برائے بیماریوں کی روک تھام اور بچاؤ تجویز کرتا ہے کہ بچے کم از کم ہر روز 60 منٹ کی معتدل تا شدید جسمانی سرگرمی کریں۔ CHAMPS میں شرکت طلبا کو سرگرم رہنے اور صحتمند رہنے کے پُرلطف طریقے ڈھونڈنے میں مدد کرسکتی ہے جو وہ مڈل اسکول کے بعد بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

اگر آپکے CHAMPS پروگرام کے بارے میں سوالات ہیں اور اپنی آبائی زبان میں مدد حاصل کرنا پسند کریں گے تو براہِ کرم اپنے اسکول کے والدین ربط دہندہ یا پرنسپل سے رابطہ کریں۔ تمام اسکولی دستاویزات کا ترجمہ اور فون پر ترجمانی درخواست کرنے پر دستیاب ہیں۔ CHAMPS کے بارے میں انگریزی میں سوالات کے لیے براہِ مہربانی champs@schools.nyc.gov پر ای ۔ میل کریں۔