نیویارک شہر پبلک اسکولز قریب 1.1 ملین بچوں اور انکے اہلِ خانہ کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا ہدف اہلِ خانہ کو وہ معلومات اور رسائی فراہم کرنا ہے جن کی انکو باخبر رہنے اور اپنے بچوں کی تعلیم میں شریک رہنے کے لیے ضرورت ہے۔ یہ اہم ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ جب اہلِ خانہ باخبر اور شامل ہوتے ہیں، تو بچے اسکولوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 

محکمٔہ تعلیم (DOE) کے دفتر برائے اہلِ خانہ کی شمولیت اور حمایت (Office for Family Engagement and Advocacy) کی قیادت افسر اعلٰی برائے خاندانی شمولیت کے ذریعے ہوتی ہے جن کی اولین ذمہ داری والدین کی آواز سننا اور انکی ایسی معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے جس سے وہ اپنے بچے کی تعلیم میں پُرفعال شراکت دار بن سکیں۔ مقامی سطح پر، ایک ضلعی اہلِ خانہ کا حمایتی نمائندہ (District Family Advocate) ہر ضلعی دفتر میں دستیاب ہوتا ہے تاکہ والدین کو انکے سوالات کے جوابات باآسانی مل سکیں۔

 

اس ویب سائٹ کو اہلِ خانہ کی عام سوالات کے جوابات ڈھونڈنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کچھ حصوں میں ہم نے دستیاب معلومات کا مجموعی جائزہ فراہم کیا ہے۔ زیادہ تفصیلی معلومات ہر سائٹ کی انگریزی وضع پر دستیاب ہوں گی جسکا لنک ہر ایک صفحے کے نچلے حصے پر موجود ہے۔  ہم یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ آپ اس سال کا اہلِ خانہ کا رہنمائی کتابچہ ملاحظہ کریں۔

 

 

انتخابات اور اندراج

نیویارک شہر بپلک اسکول نظام میں نئے طلبا مناسب اسکولی سطح کے لیے رجسٹر کرسکتے ہیں:

پری کنڈرگارٹن (Pre-Kindergarten)

ابتدائی اسکول (Elementary School)

مڈل اسکول (Middle School)

ہائی اسکول (High School)

نیویارک شہر طلبا کے لیے متعدد خاص پروگرامز فراہم کرتا ہے بشمول خاص تعلیم، انگریزی زبان کے متعلمین، قابل اور ہنرمند تعلیم، چارٹر اسکولز، نئے چھوٹے اسکولز، چھوٹی تدریسی برادریاں، طرزِ معاش اور تکنیکی تعلیم، اور ان طلبا کے لیے متبادلات کو جو اسکول میں پیچھے رہ گئے ہوں۔

خاص پروگرامز (Special Programs)

 

تعلیمات

نیویارک شہر پبلک اسکولوں کا اولین مقصد بچوں کو تعلیم میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ہم طلبا کو ایک ٹھوس تعلیم فراہم کرنے کے لیے پابندِ عہد ہیں تاکہ وہ کالج جاسکیں، اچھی ملازمتیں حاصل کرسکیں اور ثمرآور اور کامیاب حیات بسر کرسکیں۔

تعلیمی معیارات اور نصاب (Academic Standards and Curriculum)

انگریزی زبان کے متعلمین کے پروگرامز (English Language Learner Programs)

رپورٹ کارڈ کے خاکے (Report Card Templates)
گریٹ ایکسپیکٹیشنز تدریسی رہنمائی خطوط (Great Expectations Learning Guides)
گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں (Learn at Home Guides)


طالبانہ کارکردگی اور جوابدہی

طلبا کے لیے تمام سطوح پر متعدد ریاستی اور شہری امتحانات دینے لازمی ہیں۔ محکمٔہ تعلیم طلبا اور اسکولوں کی کارکردگی کی پیمائش کے لیے متعدد وسائل کا استعمال بھی کرتا ہے۔

طلبا کی سالانہ جانچ اور اسکولی جوابدہی (Yearly Student Testing and School Accountability)

 

ضوابط اور پالیسیاں

چانسلر کے ضوابط (Chancellor’s Regulations)

ضابطہء انضباط (Discipline Code)

کوئی بچہ پیچھے نہ چھوٹے (NCLB)

قانونی مسودہ برائے والدینی حقوق (Parent Bill of Rights)
قانونی مسودہ برائے طالبانہ حقوق (Student Bill of Rights)

ترقیاتی پالیسی (Promotion Policy)
سندیافتگی کی مطلوبات (Graduation Requirements)

معاونتی خدمات

نیویارک شہر پبلک اسکولز ایسی معاونتی خدمات پیش کرتے ہیں جن میں رہنمائی، اسکول میں صحت، نجی تدریس، لائبریری خدمات اور تدریسی ٹکنالوجی شامل ہیں۔

طلبا کی معاونت، حفاظت اور سرگرمیاں (Student Support, Safety and Activities)


 

مئیر اور چانسلر کی بچوں کو اولیت (Children First) کی اصلاحات کے متعلق مزید جانکاری حاصل کریں۔

 

 

     

    اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔



    اس سائٹ کے بارے میں