Urdu

خوش آمدید

نیویارک شہر محکمٔہ تعلیم ریاستہائے متحدہ میں پبلک اسکولوں کا سب سے بڑا نظام ہے، جو 1,700 سے زائد اسکولوں میں 11 لاکھ طلبا کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہم والدین اور اہلِ خانہ کو مفید معلومات بہم پہنچانے اور ہمارے شہر کے پبلک اسکول پروگراموں اور آغازِ کار میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعظم ہیں۔ 

    • عام اسکول وسائل (General School Resources)

        ARIS پیرنٹ لنک
        (ARIS Parent Link)
        ARIS پیرنٹ لنک ایک محفوظ آن لائن جگہ ہے جہاں آپ اپنے بچے کی روزانہ کی حاضری، امتحان کے نتائج، اور دیگر معلومات تلاش کرسکتے ہیں۔ ARIS پیرنٹ لنک آپکو وہ سرگرمیاں تلاش کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے جو آپ اپنے بچے کی حصولیابیوں کو بہتر بنانے کے لیے گھر پر استعمال کرسکتے ہیں۔

        کامن کور
        (Common Core)
        کامن کور معیارات یہ بیان کرتے ہیں کہ طلبا کو ہائی اسکول سے سندیافتہ ہونے اور کالج اور اپنے طرزِ معاش میں کامیابی کے لیے مستعد ہونے میں کیا جاننے کی ضرورت ہے۔

        والدین ۔ اساتذہ کانفرنسوں کے لیے والدین کا رہنمائی کتابچہ
        (A Parent Guide to Parent-Teacher Conferences)
        یہ کتابچہ وضاحت کرتا ہے کہ ایک والدین ۔ اساتذہ کانفرنس کے دوران کیا ہوتا ہے اور آپکو اپنے بچے کی اسکول میں پیشرفت کے بارے میں جاننے کے لیے کیا پوچھنے کی ضرورت ہے۔

        اسکولی سال کیلنڈر
        (School Year Calendar)
        یہ جانیں کہ آپکے بچے کے لیے امتحانات کے دن، والدین اساتذہ کانفرنسوں اور تعطیلات کے لیے کونسے دن تفویض کیے گئے ہیں۔ یہ آپکو اپنے خاندان کے ساتھ آنے والے اسکولی سال کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دے گا۔

        اسکول میں آرٹس سالانہ  رپورٹ
        (Annual Arts in Schools Report)
        دفتر برائے فنون اور خاص پروجیکٹس نصاب کی تیاری، اسکولی قائدین کے لیے وسائل اور رقص، موسیقی، تھیٹر اور بصری فنون کے اساتذہ کی تربیت کے ذریعے فنون کی تعلیم کی اعانت کرتا ہے۔  اسکول میں آرٹس سالانہ رپورٹ صرف انگریزی میں دسیتاب ہے۔ ایک ترجمہ شدہ نمونے کے ساتھ پڑھیں۔

    • نئے طلبا / طالبانہ اندراج (New Students/Student Enrollment)

        شہر میں نئے ہیں؟ جانیں کہ اپنے بچے کا اندراج کس طرح کروائیں۔  اپنے بچے کے لیے پری کنڈرگارٹن سے الیمنٹری، اور ہائی اسکول اعلٰی معیار کے اسکول متبادلات کے بارے میں پڑھیں۔

        برادری پر مبنی تنظیم (CBO ) پری کنڈرگارٹن درخواست
        (Community-Based Organization (CBO) Pre-Kindergarten Application)
        متوقع طلبا جو برادری پر مبنی تنظیموں (CBOs ) کے ذریعے پری کنڈرگارٹن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں یہ درخواست فارم مکمل کرنا لازمی ہے۔

        پری کنڈرگارٹن ڈائریکٹری
        (Pre-Kindergarten Directory)
        یہ ڈائریکٹری خاندانوں کو دستیاب پبلک اسکول پری کنڈرگارٹن پروگرامز کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈائریکٹری خاندانوں کو یہ بھی بتاتی ہے کہ برادری پر مبنی تنظیموں (CBOs ) کے پری کنڈرگارٹن پروگراموں میں کس طرح درخواست دی جائے۔ 

        الیمنٹری اسکول ڈائریکٹری
        (Elementary School Directory)
        ہر برو ڈائریکٹری میں کنڈرگارٹن داخلہ کارروائی، اس برو میں واقع تمام پبلک اسکول، ضلعی نقشے، چارٹر اسکولوں کی فہرست، اور ایک نظر میں چارٹ جو شہر بھر میں تمام پبلک  کنڈرگارٹن پروگراموں کا خلاصہ فراہم کرتا ہے، شامل ہیں۔ 
        مین ہیٹن برونکس بروکلین | کوئنز پری | اسٹیٹن آئلینڈ

        ہنر مند اور قابل پروگرام کتابچہ
        (Gifted and Talented Program Handbook)
        نیویارک شہر محکمٔہ تعلیم کے قابل اور ہنرمند پروگرامز ممتاز تعلیمی صلاحیتوں والے بچوں کو مسابقت طلب تدریس فراہم کرتے ہیں۔  قابل اور ہنرمند پروگرام کے امتحان اور درخواست دینے کے بارے میں معلومات۔ 
         2009 میں پیدا ہونے والے طلبا کے لیے
        2008 میں پیدا ہونے والے طلبا کے لیے
        2007 میں پیدا ہونے والے طلبا کے لیے
        2006 میں پیدا ہونے والے طلبا کے لیے

        ہنر مند اور قابل داخلہ مراسلہ
        (Gifted and Talented Admissions Flyer)

        مڈل اسکول اندراج کا جائزہ
        (Middle School Enrollment Overview)
        مڈل اسکول داخلوں کی تلخیص کی گئی ہے۔

        ہائی اسکول ڈائریکٹری
        (High School Directory)
        یہ ڈائریکٹری 400 سے زائد نیویارک شہر پبلک اسکولوں کی تفصیلی وضاحت فراہم کرتی ہے، بشمول پروگراموں، غیرنصابی سرگرمیوں اور اہلیت کے بارے میں معلومات کے۔ 

        ہائی اسکول اندراج کا جائزہ
        (High School Enrollment Overview)
        یہ دستاویز ہائی اسکول داخلوں کا ایک مختصر جائزہ فراہم کرتا ہے اور پڑھنے والوں کو ان وسائل کی نشاندہی کرتی ہے جو انکے درخواست دہی کے فیصلوں کی رہنمائی کرنے میں مدد دیں گے۔

        بصری اور پرفارمنگ آرٹس ہائی اسکولز: اپنا آڈیشن / فنون پورٹ فولیو تیار کرنا
        (Visual and Performing Arts High Schools: Preparing Your Audition/Arts Portfolio)
        فنون میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کے لیے فنکارانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے پُرعظم ہائی اسکولوں کا ایک مجموعہ موجود ہے۔ ان اسکولوں میں داخلہ پانے کے لیے، طلبا کو اپنی تعلیمی استعداد کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ، ایک آڈیشن اور / یا پورٹ فولیو کی شکل میں قوی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا بھی لازمی ہے۔

        متخصص ہائی اسکول طلبا کا دستی کتابچہ
        (Specialized High Schools Student Handbook)
        متخصص ہائی اسکولوں اور انکے مخصوص داخلہ اور امتحانی طریقِ کار کے بارے میں تفصیل فراہم کرتا ہے۔

        پبلک اسکول انتخاب معلوماتی کتابچہ
        (Public School Choice Information Booklet)
        یہ کتابچہ خاندانوں کو پبلک اسکول انتخاب پروگرام کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے اور انہیں پُرفہم فیصلے کرنے کے لیے درکار وسائل فراہم کرتا ہے۔

        پبلک اسکول انتخاب اکثر پوچھے جانے والے سوالات
        (Public School Choice Frequently Asked Questions)
        پبلک اسکول انتخاب کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جواب فراہم کرتا ہے۔ موضوعات میں داخلہ کارروائی اور نقل وحمل خدمات شامل ہیں۔

    • اپنے پری کنڈرگارٹن طالب علم کی مدد کرنا (Helping Your Pre-K Student)
    • اپنے کنڈرگارٹن اور الیمنٹری اسکول کے طالب علم کی مدد کرنا (Helping Your Kindergarten & Elementary Student)
    • اپنے مڈل اسکول طالب علم کی مدد کرنا (Helping Your Middle School Student)

        الیمنٹری اور مڈل اسکول میں کامیابی کی توقع رہنمائی کتابچہ
        (Expect Success Guide for Elementary and Middle School) 
        طلبا کو کالج اور طرزِ معاش کے لیے تیار کرنے کے لیے خاندانی رہنمائی کتابچہ، ان صلاحیتوں اور اعانتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جو طلبا کو کالج اور طرزِ معاش کے لیے مستعد ہونے میں درکار ہیں، ہر گریڈ سطح پر اپنے بچے کی تعلیم میں سرگرم ہونے کے لیے خاندانوں کو میسر مواقعوں کی خاکہ کشی کرتا ہے۔

    • اپنے ہائی اسکول کے طالب علم کی مدد کرنا (Helping Your High School Student)

        ہائی اسکول میں کامیابی کی توقع رہنمائی کتابچہ
        (Expect Success Guide for High School)
        طلبا کو کالج اور طرزِ معاش کے لیے تیار کرنے کے واسطے خاندانی رہنمائی کتابچہ، ان صلاحیتوں اور اعانتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جو طلبا کو کالج اور طرزِ معاش کے لیے مستعد ہونے میں درکار ہیں، ہر گریڈ سطح پر اپنے بچے کی تعلیم میں
        سرگرم ہونے کے لیے خاندانوں کو میسر مواقعوں کی خاکہ کشی کرتا ہے۔ 

        عام تعلیم سندیافتگی مطلوبات
        (General Education Graduation Requirements)
        یہ کارڈز کریڈٹس، ریجنٹس امتحانات، اور ہائی اسکول سندیافتگی کے لیے درکار اسکورز کی خاکہ کشی کرتے ہیں۔

        ہائی اسکول متبادلات کے لیے حوالہ جاتی مراکز اکثر پوچھے جانے والے سوالات
        (Referral Centers for High School Alternatives Frequently Asked Questions)
        حوالہ جاتی مراکز رہنمائی مراکز ہیں جہاں طلبا ہائی اسکول سے سندیافتہ ہونے کے لیے متبادل انتخابات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اس بارے میں جانیں کہ حوالہ جاتی مراکز آپکے بچے کو ہائی اسکول مکمل کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنانے میں کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔

        GED پلس اکثر پوچھے جانے والے سوالات
        (GED Plus Frequently Asked Questions)
        GED پلس طلبا کی GED پلس حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے اور انہیں کالج اور طرزِ معاش کے انتخابات کے لیے مستعد کرتا ہے۔ GED پلس پروگرام کے بارے میں مزید جانکاری کریں۔

        ری اسٹارٹ اکیڈمی
        (ReStart Academy)
        ری اسٹارٹ اکیڈمی منشیات کے علاج کے پروگراموں میں طلبا کے لیے یا دیگر غیررضاکارانہ اور / یا عارضی ماحول میں تعلیمی خدمات فراہم کرتی ہے۔  ری اسٹارٹ سائٹ پر تمام 24 مقامات کے نام، پتے اور رابطہ معلومات درج ہیں۔

        تبادلہ اسکول کتابچہ
        (Transfer School Brochure)
        تبادلہ اسکول چھوٹے، تعلیمی طور پر محنت طلب، کُل وقتی ہائی اسکولز ہیں جو ان طلبا کو دوبارہ سرگرمِ عمل کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں جو ہائی اسکول میں پیچھے رہ گئے ہیں یا اسکول چھوڑ چکے ہیں۔

        نوبالغ برو مرکز
        (Young Adult Borough Center)
        نوبالغ برو مراکز شام کے تعلیمی پروگرامز ہیں جو ان ہائی اسکول طلبا کی ضروریات کی تکمیل کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو اسکول ترک کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں کیونکہ وہ تعلیم میں پیچھے رہ گئے ہیں یا بالغ ذمہ داریوں کی وجہ سے انکے لیے دن میں اسکول جانا مشکل ہے۔

    • انگریزی زبان متعلمین (ELL ) کے والدین کے لیے وسائل (Resources for Parents of English Language Learners)

        محکمٔہ تعلیم ان طلبا کی ضروریات کی تکمیل کے لیے پُرعظم ہے جو گھر پر انگریزی کے علاوہ دوسری زبان بولتے ہیں اور وہ ابھی انگریزی میں ماہر نہیں ہیں۔  ہم انگریزی زبان کے متعلمین (ELL )، سابقہ ELLs ، نقل وطنوں، اور انکے خاندانوں کو انکے نقل وطنی کی حیثیت سے قطٔہ نظر اعلٰی تعلیم تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ ELL پروگرام طلبا کو اپنی اسکول تفویضات میں مہارت حاصل کرتے ہوئے اپنی لسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دیتے ہیں۔   

        مزید معلومات کے لیے براہِ کرم 311 سے رابطہ کریں

        انگریزی زبان متعلمین کے والدین کے لیے رہنمائی کتابچہ
        (Guide for Parents of English Language Learners)
        یہ کتابچہ انگریزی زبان متعلمین (ELL )  کی نشاندہی اور اہلیت، تین قسموں کے ELL پروگراموں، اور والدین کی اپنے بچے کی تعلیم میں حصہ لینے کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

        والدین کے واقفیتی وڈیو
        (Parent Orientation Video)
        انگریزی زبان کے متعلمین کے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے واقفیتی وڈیو براہِ کرم مناسب وڈیو تلاش کرنے کے لیے ('اگلا'' (‘Next’) اور 'پچھلا' (‘Prev’) بٹن استعمال کریں)  

         

    • خاص تعلیم (Special Education)

        نیویارک شہر پبلک اسکول یہ یقینی بنانے کے لیے محنت کرتے ہیں کہ معذوریوں کے حامل تمام طلبا کو اعلٰی معیاری خاص تعلیمی خدمات موصول ہوں۔ وہ طلبا جنہیں یہ خدمات درکار ہوسکتی ہیں انکی انکے اسکولوں میں تشخیص کی جاتی ہے۔ جب ایک بچے کی تشخیص کی جاتی ہے، ایک ٹیم جس میں بچے کے والدین یا سرپرست شامل ہوتے ہیں، یہ تعین کرنے کے لیے ملتے ہیں کہ آیا بچے کو کوئی معذوری ہے اور اسے خاص تعلیم خدمات درکار ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ایک انفرادی تعلیمی پروگرام تیار کیا جاتا ہے جو بچے کے لیے لازمی خاص تعلیم خدمات کا خاکہ پیش کرتا ہے اور واضح اہداف قائم کرتا ہے۔ 

        کنڈرگارٹن: معذوری کے حامل طلبا کے اہل خانہ  کے واسطے ایک واقفیتی رہنما
        (Kindergarten: An Orientation Guide for Families of Students with Disabilities)
        یہ معذوری کے حامل پری اسکول طلبا کے والدین کے لیے رہنمائی کتابچہ ہے۔ یہ کنڈرگارٹن میں منتقلی کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

        اسکولی عمر کے بچوں کے لیے خاص تعلیم خدمات کے بارے میں والدین کا رہنمائی کتابچہ
        (A Parents Guide to Special Education Services for School-Age Children)
        معذوری کے حامل طلبا کے والدین کے لیے ایک جامع رہنمائی کتابچہ  یہ خاص تعلیم نشاندہی، حوالے اور خدمات سے متعلقہ والدین کے کردار، حقوق اور طریقِ کار کی وضاحت کرتا ہے۔

        معذوری کے حامل طلبا (ہائی اسکول) کے خاندانوں کے لیے رہنمائی کتابچہ
        (A Guide for Families of Student with Disabilities (High School))
        یہ کتابچہ یہ بیان کرتا ہے کہ معذوری کے حامل طلبا کس طرح ہائی اسکول داخلہ کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اسکا  اطلاق ان تمام طلبا پر ہوتا ہے جنکے انفرادی تعلیمی پروگرامز (IEPs ) ایک اجتمائی اسکولی ماحول میں پروگرام تجویز کرتے ہیں۔ 

        معذوری کے حامل طلبا کے لیے سندیافتگی کے مطلوبات
        (Students with Disabilities Graduation Requirements)
        سندیافتگی مطلوبات کارڈز ہائی اسکول سندیافتگی کے لیے درکار کریڈٹس، ریجنٹس امتحانات، اور اسکورز کی خاکہ کشی کرتے ہیں۔ 

        نیویارک ریاست محکمٔہ تعلیم باضابطہ حفاظتی اقدامات
        (New York State Education Department’s Procedural Safeguard Notice)
        ذیل کی معلومات وفاقی اور ریاستی قانون کے تحت خاص تعلیم کارروائی میں آپکے باخبر رہنے اور شمولت اور یہ یقینی بنانے کے قانونی حقوق بیان کرتی ہے کہ آپکا بچہ ایک مفت مناسب پبلک تعلیم  (FAPE ) حاصل کرے۔

    • اسکولی صحت اور بہبود (School Health & Wellness)

        DOE کی جسمانی سرگرمی اور غذائیت پر بہبود کی پالیسیاں
        (DOE Wellness Policies on Physical Activity and Nutrition)
        نیویارک شہر محکمٔہ تعلیم کے بہبود کے طریقِ کار میں ہمارے اسکولوں کے لیے صحت بخش کھانے دستیاب بنانا اور ساتھ ہی طلبا کے لیے جمسانی طور پر سرگرم ہونے کے مزید مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔ یہ دستاویز نیویارک شہر محکمٔہ تعلیم کی بہبود کی پالیسی کی خاکہ کشی کرتا ہے۔

        این وائی سی فٹنسگرام
        (NYC FITNESSGRAM)
         کنڈر گارٹن تا گریڈ 3 رپورٹ کا نمونہ
         4-12th گریڈ رپورٹ کا نمونہ
        این وائی سی فٹنسگرام تندرستی کے اہم جزوں کا انفرادی طالبانہ تشخیص پروگرام ہے۔ ہر سال حصہ لینے والے طلبا اور انکے اہلِ خانہ ایک انفرادی رپورٹ موصول کرتے ہیں جو یہ دکھاتی ہے کہ آیا طالب علم اپنی عمر اور جنس کی بنیاد پر "تندرستی کی حدود " میں ہے۔ یہ رپورٹ صحت کو بہتر بنانے یا قائم رکھنے کے لیے تجاویز بھی پیش کرتی ہے۔

        والدین کے لیے HIV/AIDS کتابچہ
        (HIV/AIDS Parent Brochure)
        DOE کا HIV/AIDS نصاب بچوں اور نوعمروں کو  HIV/AIDS کی نوعیت، منتقلی کے ذرائع، بچاؤ کے طریقے، اور ان دوستوں یا پیاروں کی مدد کرنے کے طریقوں کے بارے میں عمر اور نشو ونما کے لحاظ سے مناسب اسباق فراہم کرتا ہے جو ہوسکتا ہے HIV/AIDS کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوں۔  

    • پالیساں اور طریقِ کار (Policies & Procedures)

        ضابطہء انضباط
        (Discipline Code)
        محکمٔہ تعلیم یہ یقینی بنانے کے لیے پُرعظم ہے کہ ہمارے تمام اسکول محفوظ، خطرے سے پاک اور باضابطہ ہوں۔ ضابطٔہ انضباط ناقابلِ قبول طرزِ عمل اور ساتھ ہی تادیبی کارروائیوں کی وضاحت فراہم کرتا ہے۔

        سب کے لیے احترام کتابچہ
        (Respect for All Brochure)
        محکمٔہ تعلیم دوسرے طالب عملوں کے ساتھ کسی بھی وجہ سے غنڈہ گردی کی ممانعت کرتا ہے، بشمول نسل، رنگ، قومیت، مذہب اور جنس کے۔

        والدین کے حقوق کا بل
        (Parents’ Bill of Rights)
        والدین کے حقوق کا بل تمام طلبا کے ایک اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے والدین اور اہلِ خانہ کے حقوق اور ذمہ داریوں کی وضاحت کرتا ہے۔

        طلبا کے حقوق اور ذمہ داریوں کا بل
        (Students’ Bill of Rights and Responsibilities)
        طلبا کے حقوق طلبا کے لیے معیارات،حقوق اور توقعات کو بیان کرتا ہے۔ (طلبا کے حقوق کا قانونی مسودہ ضابطہ انضباط میں شامل ہے) 

        نیویارک شہر محکمہء تعلیم نالش کا طریقٔہ کار
        (NYC Department of Education Complaint Procedure)

        مککنی وینٹو رہنمائی کتابچہ برائے والدین اور نوجوانان
        (McKinney-Vento Guide for Parents and Youth)
        عارضی رہائش گاہوں میں رہنے والے طلبا کو مستقل رہائش گاہ کے مکین طلبا کے مماثل پبلک تعلیم اور خدمات تک رسائی حاصل ہے۔ یہ دستاویز مککنی وینٹو ایکٹ کے تحت آپکے حقوق کی خاکہ کشی کرتا ہے، اور یہ وضاحت کرتا ہے کہ اگر آپکا بچہ بے گھر ہے تو اسکول کا انتخاب کس طرح کیا جائے۔

        چانسلر کے ضابطے
        (Chancellor’s Regulations)
        چانسلر کے ضابطے پالیسیوں کی ایک وسیع تعداد کو بیان کرتے ہیں، بشمول طلبا سے متعلقہ معاملات (شمارہ A ) اور والدین اور اجتمائی شمولیت (شمارہ D )۔

        نیویارک ریاست محکمٔہ تعلیم باضابطہ حفاظتی اقدامات
        (New York State Education Department’s Procedural Safeguard Notice)
        ذیل کی معلومات وفاقی اور ریاستی قانون کے تحت خاص تعلیم کارروائی میں آپکے باخبر رہنے اور شمولت اور یہ یقینی بنانے کے قانونی حقوق بیان کرتی ہے کہ آپکا بچہ ایک مفت مناسب پبلک تعلیم  (FAPE ) حاصل کرے۔

    • اسکولی تحفظ (School Safety)

        ضابطٔہ انضباط
        (Discipline Code)
        محکمٔہ تعلیم یہ یقینی بنانے کے لیے پُرعظم ہے کہ ہمارے تمام اسکول محفوظ، خطرے سے پاک اور باضابطہ ہوں۔ ضابطٔہ انضباط ناقابلِ قبول طرزِ عمل اور ساتھ ہی تادیبی کارروائیوں کی وضاحت فراہم کرتا ہے۔

        عام ردِ عمل طریقِ کار
        (General Response Protocol)
        یہ دستاویز ردِ عمل کے طریقِ کار کی خاکہ کشی کرتا ہے جو اسکول ایسی صورت میں اختیار کرتا ہے جب کسی واقعے کی وجہ سے خالی کرنے، اندر پناہ لینے، لاک ڈاؤن کے ہنگامی عمل کا مطالبہ ہو، جب تک کے فوری مدد فراہم کرنے والے آجائیں اور مزید ہدایات فراہم کریں۔