2001 کا کوئی بچہ پیچھے نہ چھوٹے [No Child Left Behind (NCLB) ] ایکٹ ایک وفاقی تعلیمی قانون ہے جس کے تحت K-12 کی تعلیم آتی ہے۔ NCLB کئی ایک اقدامات پر مرتکز ہے جو ریاستوں اور اسکولوں کو تمام طلبا کی تعلیمی حصولیابی کے لئے زیادہ سے زیادہ جوابدہ قرار دینے کے لئے بنائے گئے ہیں، تاکہ یہ یقینی ہوجائے کہ اساتذہ اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور والدین کو معلومات اور انتخاب تک رسائی فراہم کرائی جائے۔
NCLB کا پبلک اسکول کے انتخاب کا پروگرام نیو یارک شہر محکمۂ تعلیم کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے تاکہ زمرہ I کے اصلاح کا ضرورت مند اسکول (SINI) اور رجسٹریشن زیرِنظرثانی اسکول (SURR) میں اندراج یافتہ اور اندراج برقرار رکھنے کے لئے مجوزہ طلبا کے والدین ایسے اسکولوں میں تبادلے کی درخواست دے سکیں جس کی صراحت SINI یا SURR کی حیثیت سے نہیں ہوئی ہے۔ درخواست کے مواد اہل طلبا کے والدین کو موسم بہار 2009 میں ڈاک سے بھیج دیئے جائیں گے۔
اصلاح کا ضرورت مند اسکول (SINI) کے طور پر شناخت کردہ اسکول کی بنیاد طالب علم کے ذریعہ ہر سال دیئے جانے والے ریاستی امتحانات کے نتائج پر ہوتی ہے۔ وفاقی رہنما خطوط کی بنیاد پر، نیو یارک ریاست محکمۂ تعلیم یہ تعیّن کرنے کے لئے ان نتائج کا تجزیہ کرتا ہے کہ آیا کسی اسکول نے طالب علم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے ضمن میں مناسب سالانہ ترقی (AYP) کرلی ہے۔ اگر کوئی اسکول لگاتار دو سالوں تک AYP کی تکمیل نہیں کرتا ہے تو، اس کو زمرہ I کے SINI کا درجہ مل جاتا ہے۔
زمرہ I کے SINI ان سالوں کی تعداد کے اعتبار سے درجہ بند ہوتے ہیں جن میں انہوں نے AYP کی تکمیل نہیں کی ہوتی ہے اور اس میں زمرہ I کا اصلاح کا ضرورتمند اسکول (سال 1 اور 2)، اصلاحی اقدام والے اسکولز، تنظیم نو کے لئے منصوبہ بند اسکولز، اور تنظیم نو کرنے والے اسکولز شامل ہیں۔ اس طرح کے اسکولوں کو اپنے تعلیمی پروگراموں اور نظم و نسق میں بہتری لانے کے لئے مختلف قسم کی مداخلتیں موصول ہوتی ہیں۔
اگر آپ کا کوئی سوال ہے یا تبادلے کی کارروائی کے بارے میں مزید معلومات درکار ہے تو، اپنے بچے کے موجودہ اسکول میں والدین ربط دہندہ سے رابطہ کریں۔ آپ برو دفتر برائے اندراج سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔