OFEA

اہلِ خانہ کے لیے اعانت



 

دفتر برائے اہلِ خانہ کی شمولیت اور حمایت کی کلیدی ذمہ داری اہلِ خانہ کے لیے جوابات ڈھونڈنے اور مسائل حل کرنے میں مدد کرنے کے ذریعے معاونت فراہم کرنا ہے۔

 مئیر بلومبرگ (Bloomberg)کی قیادت میں محکمٔہ تعلیم نے متعدد اہلِ خانہ کی اعانت کے عہدے اور دفاتر قائم کیے ہیں جو نیویارک شہر پبلک اسکولوں کے خاندانوں کی ضروریات کی تکمیل کے ذمہ دار ہیں۔ اس میں شامل ہیں:


خاندانی بحران میں معاونتی خدمات

ہم بحران میں مبتلا خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے محکمٔہ تعلیم کے تحفظ اور نوجوانان کی بہبودیت کے دفاتر، اور اس کے علاوہ انتظامیہ برائے بہبود اطفال اور دیگر شہری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

 اہلِ خانہ کے لیے دستیاب خدمات اور اعانتوں کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے برائے مہربانی اپنے والدین ربط دہندہ یا ضلعی اہلِ خانہ کے حمایتی نمائندے سے رجوع کریں۔

والدین ربط دہندگان

2002 میں مئیر اور چانسلر نے "والدین ربط دہندہ" کی نسشت تخلیق کی تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ہر ایک اسکول میں کوئی ایسا فرد ہے جو خاندانوں کو اعانت فراہم کرنے کے لیے براہِ راست ذمہ دار ہے۔ اگر اہلِ خانہ کو اپنے بچوں کے اسکولوں کے متعلق سوالات یا تشویشات ہوں تو والدین ربط دہندگان وہ پہلے افراد ہیں جن سے والدین کو رابطہ کرنا چاہیے۔            

والدین ربط دہندگان اس انتظامیہ ٹیم کا حصہ ہیں جو اسکولی پرنسپلز کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ اسکولی عملہ، اسکول قیادتی ٹیمیں، انجمنِ والدین، اجتمائی گروپس، اور والدینی مشاورتی کونسلوں کے ساتھ اہلِ خانہ کو مصروفِ عمل کرنے اور انہیں اسکولی برادریوں میں شامل کرنے کے لیے ملکر کام کرتے ہیں۔ یہ اہلِ خانہ کے لیے تشویش ناک امور کی شناخت اور اسکولی قائدین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ذمہ دار ہیں تاکہ ان امور پر بروقت توجہ دی جاسکے۔


ضلعی اہلِ خانہ کے حمایتی نمائندے اور برو مساعد اعلٰی

خاندانوں کے لیے اہم ہیں کہ انکو اعانت اور جوابات موصول ہوں۔ اس لیے، 2007-08 تعلیمی سال کے دوران محکمٔہ تعلیم نے کم از کم دو ضلعی اہلِ خانہ کے حمایتی نمائندوں کو بھرتی کیا تھا جو ہر اجتمائی اسکول ضلع کے ابتدائی اور مڈل اسکولوں کے اہلِ خانہ کی مدد کے لیے ذمہ دار تھے، اور ایک برو مساعدِ اعلٰی کو رکھا جو ہر برو میں ہائی اسکول کے خاندانوں کی مدد کے لیے ذمہ دار ہو۔ یہ اہلِ خانہ کی اعانت کے افسران والدین کی مدد کے لیے مستعد ہیں تاکہ خاندانوں کو اعانت و معلومات کے لیے علاقائی دفاتر تک جانے کی ضرورت نہ ہو۔

 ضلعی اہلِ خانہ کے حمایتی نمائندے اہلِ خانہ اور والدینی قائدین کی ضروریات پر توجہ دینے کی براہِ راست خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ خاندانوں کی معاونت کے لیے مہتممین، پرنسپلز، اسکولوں میں والدین ربط دہندگان، اور انکے مقامی ضلع صدارتی کونسلوں اور دیگر افراد کے ساتھ مل کرکام کرتے ہیں۔

 ضلعی اہلِ خانہ کے حمایتی نمائندوں کے رابطے کی شہرپیما فہرست ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


311
اگر آپکے اندراج، آپکے بچے کے اسکول تک نقل و حمل، اپنے ضلعی اہلِ خانہ کے حمایتی نمائندے یا برو مساعدِ اعلٰی سے رابطہ کرنے کے متعلق سوالات ہیں، یا آپ اپنے ضلعے میں زون شدہ اسکول ڈھونڈنا چاہتے ہیں، تو آپ مئیر کی شہرپیما خدمت کی ہاٹ لائن کو ہمیشہ 311 پر فون کرسکتے ہیں۔ 311 پر فون کے کارکن انگریزی کے علاوہ آٹھ زبانوں میں کالز لیتے ہیں اور آپکو آپکے مقامی ضلعی اہلِ خانہ کے حمایتی نمائندے سے ملاسکتے ہیں۔

 محکمٔہ تعلیم 311 کے ساتھ ملکر کام کرتا ہے اور ہم اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے سوالات کے لیے 311 پر فون کریں۔

 
ترجمہ اور ترجمانی کی خدمات

ہم اہلِ خانہ کی لسانی رکاوٹوں کو ہٹانے میں مدد کرنے کے لیے وقف ہیں جو انہیں اپنے بچوں کی تعلیم میں شامل ہونے سے روک سکتی ہیں۔

محکمٔہ تعلیم کا شعبہ برائے ترجمہ اور ترجمانی، 2004 میں ایک ایسے وسیلے کے طور پر قائم کیا گیا تھا جو اسکولوں اور دفاتر کو انگریزی میں استعداد نہ رکھنے والے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں مدد کرے گا۔ 2006 میں چانسلر کا ضابطہ A-663 نافذ کیا گیا تاکہ محکمے کی انگریزی میں استعداد نہ رکھنے والے خاندانوں کو لسانی خدمات فراہم کرنے کے عہد کو حتمی شکل دی جاسکے۔

 2007-08 تعلیمی سال کے دوران دفتر برائے اہلِ خانہ کی شمولیت اور حمایت اور شعبہ برائے ترجمہ اور ترجمانی نے شہرپیما آبائی زبان کے فورمز کا آغاز کیا۔ ان فورمز کے دوران، ہم نے شہر میں آٹھ کثرت سے بولی جانے والی غیر ملکی زبانوں میں 60 سے زائد پیش کشیں مہیا کیں۔

 شعبہ برائے ترجمہ اور ترجمانی اسکولوں کو پرنپسلوں کی درخواست پر تحریری مواد کا ترجمہ بھی فراہم کرتا ہے۔ اسکولوں کے لیے ترجمہ شدہ تحریری مواد کی مثالوں میں خطوط، اسکول کے دستی کتابچے، اجلاسوں کی اطلاعات، اسکولی کیلنڈرز، اور اسکولی خبرنامے شامل ہیں۔ یہ شعبہ اسکولوں کو ایک - بہ - ایک فون پر ترجمانی کی خدمات بھی مہیا کرتا ہے۔ یہ خدمات والدین اور اسکولی عملہ کے مابین گفتگو کو سہل بناتی ہیں۔

 انگریزی نہ بولنے والے والدین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ترجمانی کی خدمات کی درخواست کریں اور اسکولوں کو شعبہ برائے ترجمہ اور ترجمانی کی ہاٹ لائن پر فون کرکے انکی درخواست پر عمل کرنا ہوگا۔ یہ ہاٹ لائن صرف اسکولوں اور اندرونی DOE کے دفاتر کے لیے قابلِ رسائی ہے۔


اسکول کے دورے

متعدد اسکول والدین کو انکے بچوں کے کلاس رومز کا دورہ کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں۔ اسکولی دورے والدین کو یہ جاننے کا موقع دیتے ہیں کہ انکے بچے کیا سیکھ رہے ہیں اور یہ بہتر سمجھنے کا کہ وہ کس طرح گھر پر تعلیم میں اعانت فراہم کرسکتے ہیں۔

 اگر آپ اپنے بچے کے اسکول کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم مندرجہ ذیل مفید نکات پر عمل کریں:

 ·                    اپنے اسکول سیکرٹیری یا والدین ربط دہندہ کو کسی ایسے دن اور وقت پر ملاقات کا وقت مقرر کرنے کے لیے رابطہ کریں جو کہ سہل ہو اور اسکولی تعلیمی پروگرام میں خلل اندازی پیدا نہ کرے۔ صبح کی قطار بندی، کلاسوں کی تبدیلی، امتحانی وقفے یا برخاستگی کے اوقات کار کے دوران اسکول کا دورہ کرنا ایک اچھا خیال نہیں ہے۔

·                    اس کے بارے میں سوچیں کہ آپ اپنے دورے کے دوران کس سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر منحصر کہ آپ کسی لیے دورہ کررہے ہیں، آپ پرنسپل، کلاس روم استاد، رہنما مشیر، والدین ربط دہندہ یا دیگر اسکولی عملے سے گفتگو کرنا چاہ سکتے ہیں۔ اسکولی سیکرٹیری یا والدینی ربط دہندہ کے ساتھ مطلوب ملاقاتوں کا بندوبست کرنے کے لیے بات چیت کریں۔

·                    جب آپ اسکول کا دورہ کررہے ہوں، تو اپنے بچے کی کلاس میں خلل نہ ڈالیں۔ کلاس روم دوروں کے دوران اپنے بچوں سے گفتگو کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

 اگر آپ کو اپنے بچے کے اسکول کا دورہ کرنے کے لیے وقتِ ملاقات کا بندوبست کرنے میں کوئی دشواری پیش آئے تو اسکولی پالیسی سمجھنے کے لیے اپنے والدین ربط دہندہ سے گفتگو کریں یا اپنے ضلعی اہلِ خانہ کے حمایتی نمائندے سے رجوع کریں۔


ضلعی اجلاس

ہم اہلِ خانہ کے لیے اہم خدمات، وسائل، شہرپیما اسکولی پالسیوں، اور اجتمائی اسکولی اضلاع کے اندر اہلِ خانہ پر مرتکز تعلیمی مواقع کے بارے میں جاننے کے لیے متعدد اجلاس اور فورمز پیش کرتے ہیں۔

 ضلعی اہلِ خانہ کے حمایتی نمائندے، ضلعی یومِ اہلِ خانہ کے نام سے تقریبات کے سلسلے پیش کرتے ہیں۔ ضلعی یومِ اہلِ خانہ مہینے میں ایک بار منعقد ہوتے ہیں اور یہ اہلِ خانہ اور والدینی قائدین کو ایک دوسرے سے واقف ہونے، والدینی ضروریات کے بارے میں سوچنے، اور گھر پر تاحیات تعلیم کو معاونت فراہم کرنے کی اہم خدمات اور / یا بہترین طریقِ کار کے بارے میں جاننے کا موقع دیتے ہیں۔

 ہم مقامی برادریوں کو طلبا کی تعلیمی ضروریات کو بہتر سمجھنے اور تعلیمی ترجیحات پر بحث کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اسکولی منتظمین اور والدینی قائدین کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔ خاندان اور والدین قائدین کو اپنی اسکولی برادری کی ضروریات کے بارے میں جاننے کے لیے ضلعی قیادتی ٹیم اجلاسوں، ضلعی صدارتی کونسل اجلاسوں، اجتمائی تعلیم کونسل اجلاسوں اور ضلعی زمرہ I PAC اجلاسوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

 
فوج اور کالج میں بھرتی ہونے پر نوٹ

وفاقی قانون کا تقاضہ ہے کہ محکمٔہ تعلیم فوجی میں بھرتی کرنے والوں اور اعلٰی تعلیم کے اداروں کو پبلک ہائی اسکول کے طلبا کے نام، پتے اور ٹیلیفون نمبرز فراہم کریں جب وہ ان معلومات کی درخواست کریں۔ جب کہ ہم اپنے طلبا کی رازداری کو محفوظ رکھنے کے لیے پابندِ عہد ہیں، ہمارے لیے قانون کی تکمیل ضروری ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کا نام اور رابطے کی معلومات افشأ نہیں کرنا چاہتے تو آپکو والدینی آپٹ آؤٹ (شرکت نہ کرنے) کا فارم  Parental Opt-Out Form مکمل کرنا ہوگا اور اسے اپنے بچے کے رہنما مشیر کو فراہم کرنا ہوگا۔



اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں،یہاں کلک کریں۔