Urdu

ترقیاتی پالیسی


عام تعلیم طلبا

گریڈ 3, 5 اور 7 کے طلبا جون میں ترقی پائیں گے، اگر یہ اس سال ریاست کے فنونِ انگریزی زبان (ELA) اور ریاضی دونوں امتحانات میں سطح 2 یا اس سے اوپر کا اسکور حاصل کرتے ہیں۔ وہ طلبا جو کہ ELA یا ریاضی کسی ایک  میں  (یا دونوں) میں سطح 1 کا اسکور حاصل کریں گے، ان کے لیے ایک اپیل کا طریقہ کار ہے جو کہ طالبِ علم کے کام کا خود کار، لازمی جائزہ کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 

خاص تعلیم طلبا

 وہ طلبا جن کے انفرادی تعلیمی منصوبے (IEP) میں صفحہ 9 پر "معیاری ترقیاتی دائرہ کار" درج ہے، 3, 5 اور 7 گریڈ کی مندرجہ بالا گریڈ کی ترقیاتی پالیسی کے تابع ہیں۔IEP میں "ترمیم شدہ ترقیاتی دائرہ کار" کے ساتھ طلبا ان ترمیم شدہ دائرہ کار کی بنیاد پر ترقی پائیں گے۔

 

انگریزی  زبان کے متعلمین

دو سال سے کم عرصے کے لیے ایک انگریزی زبان کے اسکول کے نظام میں انگریزی زبان کے متعلمین (ELL) ترقیاتی معیارات سے مستشنٰی ہیں۔ ایک انگریزی زبان کے اسکولی نظام میں دو اور تین سال کے درمیان مندرج ELLs کے ترقیاتی فیصلے طلبا کے کلاس کے کام، امتحانات کے نتائج اور حاضری کی ایک جامع تشخیص پر مبنی ہوں گے۔ انگریزی زبان کے اسکولی نظام میں تین یا اس سے زائد سالوں سے مندرج طلبا کو ترقیاتی معیارات کے مطابق پرکھا جائے گا، ان ELLs کے علاوہ جن کے پاس خدمات کے لیے چوتھے یا پانچویں سال کی منظور شدہ توسیع ہے اور وہ ELLs جو ایک چوتھے یا پانچویں سال کی توسیع کے حقدار ہو جائیں۔ خدمات کی توسیع کے ساتھ ELLs اور خدمات کی توسیع کے حقدار ہونے والے ELLs کے ترقیاتی فیصلے طلبا کے کلاس کے کام، امتحانات کے نتائج اور حاضری کی ایک جامع تشخیص پر مبنی ہوں گے۔

 

تمام سطح 1 طلبا کے لیے خود کار اپیل

وہ تمام طلبا جو کہ ELA یا ریاضی میں سے ایک (یا دونوں) میں سطح 1 کا اسکور حاصل کریں گے ان کے کام کا جائزہ خود کار طور پر معیاراتی دائرہ کار کو استعمال کرتے ہوئے ان کے اساتذہ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اساتذہ ہر طالبِ علم کے لیے ایک پورٹ فولیو تخلیق کریں گے، جس میں ریاضی کا معیاری کام، کلاس روم لائبریری سے ہم سطح کتابیں یا ایک معیاراتی مطالعاتی متن کا مختصر اقتباس، تحریر کا نمونہ (نمونے)، اور معیار پر مبنی کلاس کام شامل ہو سکتا ہے۔ معیاراتی دائرہ کار کا استعمال کر کے، اساتذہ اس بات کی نشان دہی کریں گے کہ آیا طالبِ علم کا کام سطح دو سے موازنے کے قابل ہے یا نہیں اور جائزے کے لیے پورٹ فولیو کو پرنسپل کے پاس جمع کروائیں گے۔ اس کے بعد اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ طالبِ علم کا کام سطح 2 کے کام سے موازنے کے قابل ہے، پورٹ فولیو کا جائزہ پرنسپل کے ذریعے کیا جائے گا۔ اگر یہ دائرہ کار پورا ہو جاتا ہے، تو پرنسپل زیرِ غور لائے جانے کے لیے پورٹ فولیو کو اجتمائی مہتمم کو بھیجے گا۔ اجتمائی مہتمم ترقی کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

 

والدین کی اپیلیں

والدین جون میں اس بات سے مطلع کیے جانے بعد کہ ان کا بچہ ترقیاتی معیارات پر پورا نہیں اترا ہے تحریر میں اپنے پرنسپل کے پاس کسی بھی وقت ایک اپیل جمع کرواسکتے ہیں۔

 

موسمِ گرما کے اسکول کی تکمیل کے بعد والدین کی اپیل اجتمائی مہتمم کے ذریعے زیرِ غور لائی جائے گی۔ اگرچہ موسمِ گرما کے اسکول کی تجویز کی جاتی ہے لیکن لازمی نہیں ہے، یہ ان طلبا کو جو کہ ترقیاتی دائرہ کار پر پورے نہیں اترے ہیں اگست کے امتحان (امتحانات) میں سطح 2 کا اسکور حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ موسمِ گرما کے اسکول میں شرکت نہ کرنے باوجود طلبا اگست میں ELA اور / یا ریاضی کا امتحان لے سکتے ہیں۔ اگر طالبِ علم ایک یا دونوں کے اسکور میں سطح 1 پر ہی رہتے ہیں، تو طالبِ علم اگست میں ایک بار پھر معیاراتی خود کار اپیل کے طریقہ کار سے گذرے گا۔ اگر طالبِ علم خود کار اپیل کے ذریعے اگست میں ترقی نہیں پاتا ہے تو والدین کو ایک اپیل کی اجازت دی جائے گی اگر طالبِ علم کے پورٹ فولیو کے مکمل جائزے، موسمِ گرما کے ٹیسٹ اسکور (اسکورز)، موسمِ گرما کے اسکول کے کام، اور موسمِ گرما کے اسکول میں اساتذہ کے کسی بھی مشاہدے کی بنیاد پر اجتمائی مہتمم اس کا تعین کرتا ہے کہ طالبِ علم کی کارکردگی سطح 2 کے موازنے کے قابل ہے۔



\
اگست میں والدین کی اپیل کے طریقہ کار کے حصے کے طور پر، یہ سمجھنے کے لیے کہ ان کے بچے کے کام کی تشخیص کس طرح کی گئی ہے والدین پرنسپل یا اجتمائی مہتمم  کے ساتھ اپنے بچے کے پورٹ فولیو کا جائزہ لے سکتے ہیں۔


اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔