خاص تعلیم
نیو یارک شہر میں ہم خاص تعلیم کی خدمات کا ایک مکمل سلسلہ فراہم کرتے ہیں۔ ان خدمات میں جد وجہد آزما طلبا کے لئے عمومی تعلیمی ماحول میں مداخلتیں اور حکمت عملیاں شامل ہیں۔ اس میں اجتماعی اسکولوں اور ضلع 75 کے متخصص اسکولوں اور ریاست نیو یارک کے توثیق شدہ غیر پبلک اسکولوں میں بوقت ضرورت خاص تعلیم کی خود مختار کلاسوں میں زیادہ کامل خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔ تاریخی طور پر معذوری کے حامل طلبا کی وسیع تعداد کو کم پابندی والے ماحول میں تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے اسکول کے دن کا زیادہ تر حصّہ اپنے غیر معذور ساتھیوں کے ساتھ گزار رہے ہیں۔ جب سے میئر اور چانسلر نے 2003 کے موسم بہار میں خاص تعلیم میں اصلاحات کا اعلان کیا ہے، شمولیتی ماحول کی باہمی تدریسی کلاسزمیں معذوری کے حامل طلبا کی تعداد دگنی ہو گئی ہے اور معذوری کے حامل طلبا کے معیاراتی امتحانات کے اسکورز میں سالانہ بہتری آئی ہے۔
خاص تعلیم کیلئےتجویز کئے جانے والے ہر طالب علم کی تشخیص اس کے اپنے اسکول میں انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کی ٹیم کے ذریعے کی جاتی ہے جو اسکول کے عملے اور طالب علم کے والدین پر مشتمل ہوتی ہے۔ اگر ٹیم یہ تعین کرتی ہے کہ بچے میں کوئی ایسی معذوری ہے جس کے لئے خاص تعلیمی خدمات کی ضرورت ہے تو ہم اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کام کرتے ہیں کہ بچے کو وہی فراہم کیا جا رہا ہے جس کی اسے کامیابی کے لئے ضرورت ہے۔ اس طریق کار کی نگرانی پرنسپل اور اسکول پر مبنی انفرادی تعلیمی پروگرام کی ٹیم کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جو بچے پبلک اسکولز نہیں جاتے ہیں ان کے لئے اس طریق کار کی نگرانی دفتر براۓ خاص تعلیم کی کمیٹی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے
Children First Reforms—A Guide for Parents ، Parent’s Rights Letter ، CSE Parent Member Brochure ، Preschool to School Age Orientation Guide ،High School Transition Guide ملاحظہ کیجئيے
انگریزی زبان کے متعلمین
قابلیت اور ہنرمندی کے پروگرامز
قابلیت اور ہنرمندی کے پروگرامز ضلع پر مبنی پروگرامز ہیں اور ضلع یا برو کے لحاظ سے ان کا آغاز یا تو کنڈرگارٹن سے ہوتا ہے یا پہلی گریڈ سے۔ عام طور پر قابلیت اور ہنرمندی کے ضلعی پروگرامز کا آغاز من ہیٹن اور بروکلن میں کنڈرگارٹن سے اور برونکس ، کوئنز اور اسٹیٹن آئی لینڈ میں پہلی گریڈ سے ہوتا ہے۔ قابلیت اور ہنرمندی کے تین شہر پیما اسکولز ایسے بھی ہیں جو پانچـوں بروز کے طلبا کو قبول کرتے ہیں۔
قابل اور ہنرمند طلبا کی شناخت ایک محنت طلب امتحانی کارروائی سے کی جاتی ہے اور ان کی تقرری پورے نیویارک شہر کے متعدد اسکولزمیں واقع قابلیت اور ہنرمندی کے پروگرامز ميں کی جاتی ہے۔ محکمہ تعلیم ایک خود مختار کلاس کا نمونہ پیش کرتا ہے جس میں قابل طلبا ایک گروہ کی حیثیت سے پورے دن مناسب تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ یہ طلبا متعدد تقویتی اور اور تیزعمل آموزشیں حاصل کرتے ہیں جو ان کی اعلی تعلیم کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ باقاعدہ نصاب میں طلبا کی ضروریات کے مطابق ترمیم یا تبدیلی کی جاتی ہے۔
محکمہ تعلیم بھی تقویتی پروگرامز کی معاونت کرتا ہے۔ کافی بڑی تعداد میں اسکولزاپنے طلبا کی دلچسپی، صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر تقویتی پروگرامز پیش کرتے ہیں۔ ہر اسکول کے تقویتی پروگرامز مختلف ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنی اسکول کی برادری کی ضروریات کی تکمیل کے لئے بناۓ جاتے ہیں۔ اسکولز ميں ریاضی، سائنس، فنون اور دیگر مندرجاتی مضامین میں بھی تقویتی پروگرامز ہو سکتے ہیں۔
چارٹر اسکولز
چارٹر اسکولز ایسے پبلک اسکول ہیں جو غیر امتیازی داخلے کا قرعہ کے توسط سے نیو یارک شہر میں مقیم تمام طلبا کے لئے کھلے ہیں۔ ہر چارٹر اسکول ایک غیر نفعی ٹرسٹی بورڈ کے زیر انتظام چلتا ہے جس میں معلمین، برادری کے ممبران، اور نجی شعبے کے قائدین شامل ہوسکتے ہیں۔ چارٹرز کو خود اپنی پالیسیاں تشکیل دینے، خود اپنا تعلیمی پروگرام تیارکرنے، اور اپنے انسانی اور مالیاتی وسائل کا نظم و نسق کرنے کی آزادی حاصل ہوتی ہے۔ چارٹر اسکولز طالب علم کی اعلی حصولیابی کے لئے، کارکردگی کے معاہدے کی پانچ سالہ میعاد کے توسط سے جوابدہ ہوتے ہیں۔
روایتی پبلک اسکول میں داخلے کا اہل کوئی بھی بچہ چارٹر پبلک اسکول میں داخلے کا اہل ہے۔ چارٹر اسکول میں داخلے کو معذوری، نسل، مسلک، جنس، قومی نژاد، مذہب، نسب، ذہنی صلاحیت، حصولیابی یا رجحان کی پیمائش، یا کھیل کود کی اہلیت کی بنیاد پر محدود نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر درخواست دہندگان کی تعداد دستیاب نشستوں کی تعداد سے تجاوز کرجاتی ہے تو، انتخاب کا اتفاقی طریقہ کار، جیسے قرعہ، کا استعمال لازماً کرنا چاہئے۔ تاہم، چارٹر اسکولز ایسے طلبا کے بھائی بہنوں کو جو پہلے سے ہی چارٹر اسکول میں مندرج ہیں اور چارٹر اسکول کی اجتماعی اسکولی ضلع میں رہنے والے طلبا کو ترجیح ضرور دیتے ہیں۔
اگر آپ کسی بھی چارٹر اسکول میں داخلے کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں تو، آپ کو درخواست دہندگی / اندراج کے پیمانہ وقت اور کارروائی کے بارے میں استفسار کرنے کے لئے براہ راست اس اسکول سے رابطہ کرنا چاہئے۔ چارٹر اسکولوں کے جائے وقوع، رابطے کی معلومات، اور دستیاب گریڈ کی سطوح کے متعلق انگریزی میں بالکل تازہ ترین معلومات کے لئے، براہ کرم یہاں کلک کریں
نیا چھوٹا سیکنڈری
نئے چھوٹے اسکول تعلیمی مسابقت، شخصی مرکزیت، اور شراکتوں کے اصولوں کی بنیاد پر نیویارک شہر میں رہنے والے تمام طلبا کے لئے اضافی طور پر اعلی معیار کے تعلیمی اختیارات پیش کرتے ہیں:
1. تعلیمی مسابقت: طلبا کو ان علوم اور صلاحیتوں کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے جو انہیں حاصل کرنا لازمی ہیں، اور یہ یقینی بنانے کے لئے کلاسیں تیار کی گئی ہیں کہ تمام طلبا اعلی معیارات پر پہنچ جاتے ہیں اور کالج میں و زندگی میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لئے مستعد ہوکر سند حاصل کرتے ہیں۔
2. شخصی مرکزیت: اسکولز لگ بھگ 500 یا اس سے کچھ ہی کم طلبا کا اندراج کرتے ہیں، جو اساتذہ اور پرنسپلز کو تمام طلبا کی ضروریات میں اعانت کرنے کے قابل بنادیتا ہے۔
3. شراکتیں: اکثر اسکول کسی ثالث تنظیم (جیسے یونیورسٹی، فروغ نوجواں کی ایجنسی، غیر نفعی، یا تعلیمی تنظیم) کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ یہ شراکت داران اسکولوں کو تعلیمی وسائل مہیّا کرتے ہیں، جس سے اضافی معیار اور درجات دونوں ہی کی اہلیت حاصل ہوتی ہے۔ علاوہ ازایں، معاشرتی تنظیموں، ثقافتی اور کاروباری اداروں کے ساتھ مقامی شراکتیں، خدمات فراہم کردہ اسکولوں اور برادریوں کے مابین رابطے کو استحکام بخشتے ہیں۔
کسی موجودہ نئے ہائی اسکول میں اندراج کروانے کے خواہشمند طلبا عام ہائی اسکول کی درخواست میں نئے ہائی اسکول کا نام درج کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ آن لائن تمام نئے اسکولز کی فہرست ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اگر اندراج سے متعلق آپ کا کوئی سوال ہے تو، براہ کرم اپنے برو دفتر برائے اندراج سے رابطہ کریں۔
چھوٹی تعلیمی برادریاں
نیویارک شہر میں متعدد بڑے علمی ہائی اسکولز چھوٹی تعلیمی برادریوں [Small Learning Communities (SLCs)] میں تنظیم نو اختیار کرگئے ہیں۔ کسی اسکول کے ہر SLC میں عموماً 250-450 کے بیچ طلبا ہیں جو اساتذہ اور دیگر بالغان کے ایک بنیادی گروپ کے شانہ بشانہ مل کر کام کرتے ہیں۔ ساتھ مل کر، وہ ایک شخصی مرکزیت کا تعلیمی ماحول تیار کرتے ہیں جس میں بالغان پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جو ہر طالب علم یا طالبہ کی ضروریات، دلچسپیوں اور ترغیبات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں ، ان کی پیشرفت پر گہری نگاہ رکھتے ہوئے، انہيں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لئے درکار تعلیمی اور دیگر اعانت فراہم کرائی جاتی ہے۔ SLC کے اساتذہ ساتھ مل کر منصوبہ تیار کرتے ہیں اور ہر SLC میں نصاب ایک مرکزی خیال یا متحدہ اصول کے گرد و پیش پر مبنی ہوتا ہے تاکہ تعلیمی مضامین سے ربط قائم ہوسکے۔ خاص ضروریات والے طلبا اور انگریزی زبان کے متعلمین (English Language Learners) SLCs کا حصہ ہیں۔ ہر اسکول کا ایک پرنسپل ہوتا ہے، نیز ہر SLC ایک معاون پرنسپل کی قیادت میں چلتی ہے۔ SLC کے اسکولوں کو آفس آف پورٹفولیو ڈیولپمنٹ کے تحت آفس آف اسکول ری ڈیزائن کے ذریعہ تعاون حاصل ہوتا ہے۔
نیو یارک شہر (NYC) میں SLC کے لئے چار بنیادی عناصر:
1. راحت رساں اور انقسامی قیادت
2. وقف شدہ تدریسی، آموزشی، اور امدادی ٹیمیں
3. اعدادو شمار پر مبنی جوابدہی کا ایک نظام
4. متحدہ مرکز پر مرتکز، تمام طلبا کے لئے ایک محنت طلب نصاب اور تدریس
طلبا SLC کے اسکولوں میں معیاری ہائی اسکول داخلوں کی کارروائی کے توسط سے درخواست دیتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے اپنے رہنمائی مشیر سے رابطہ کریں یا پبلک ہائی اسکولوں کی ڈائرکٹری سے رجوع کریں۔
SLC اسکولوں اور ان کی ویب سائٹس کی فہرست (سبھی انگریزی میں) کے لئے، براہ کرم یہاں کلک کریں۔
طرز معاش اور تکنیکی تعلیم (Career and Technical Education)
طرز معاش اور تکنیکی تعلیم (CTE) کے پروگراموں والے ہائی اسکولز طرز معاش کی مخصوص راہوں میں افرادی قوت کی اہلیتوں کے حامل محنت طلب علمی مطالعہ کو مربوط کرتے ہیں۔ طلبا ایسے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں جن سے کاروباری اور صنعتی معیارات کی تکمیل ہوتی ہے۔ طلبا کو صنعت سے وابستہ شعبے کی تعلیم حاصل ہوتی ہے اور وہ صنعت کے لئے مخصوص لیاقتوں اور ایسی اہلیتوں کے ساتھ سند حاصل کرتے ہیں جو انہیں ثانوی کے بعد کی تعلیم، مزید صنعتی تربیت اور / یا افرادی قوت میں شمولیت تک لے جاتی ہے۔ CTE کے پروگرامز کئی ایک طریقوں سے: وقف شدہ اسکولوں میں، جہاں ایک پورا ادارہ ہی CTE سے وابستہ پروگراموں کے لئے وقف ہوتا ہے، اور جامع ہائی اسکولوں میں CTE کے پروگراموں کے توسط سے فراہم کرائے جاتے ہیں۔
CTE کے مطالعاتی پروگرام صنعت در صنعت کے اعتبار سے الگ الگ ہوتے ہیں لیکن عمومی عوامل مشترک ہوتے ہیں؛ بشمول:
· سند یافتگی کے لئے مسابقت طلب معیارات، جس سے اکسویں صدی کی لیاقتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
· علمی کورسز کا ایک ٹھوس سلسلہ جو CTE کے کورسز اور مربوط موضوع کے ساتھ حسب مناسبت جڑا ہوتا ہے، بنیادی اور ارتقاء پذیر لیاقتیں دونوں ہی کے لئے ایک اساس ہوتی ہے۔
· مخصوص میکانکی عمل جو پورے ہائی اسکول کے پروگرام کو متعلقہ صنعت اور ثانوی کے بعد کی تعلیم کی راہوں سے مربوط کرتا ہے۔
· تسلیم شدہ اسناد یا سرٹیفیکٹ کے ساتھ تکمیل کے لئے تیار کردہ ہے اور ثانوی کے بعد کے مواقع کھولتا ہے۔
طلبا CTE کے اسکولوں میں معیاری ہائی اسکول داخلوں کی کارروائی کے توسط سے درخواست دیتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے اپنے رہنمائی مشیر سے رابطہ کریں یا پبلک ہائی اسکولوں کی ڈائرکٹری سے رجوع کریں۔
ان طلبا کے لیے متبادلات جو ہائی اسکول میں پیچھے رہ جاتے ہیں
ہم یہ یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں کہ ہر ایک طالب علم کو ہائی اسکول ڈپلومہ حاصل کرنے کا موقع ملے۔ ساتھ ہی ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ روایتی ہائی اسکول تمام طلبا کے لیے کارآمد نہیں۔ متعدد دشواریوں − ذاتی مسائل یا اسیری سے لے کر خاندانی صدمے تک − کے حامل کچھ طلبا کو معیاری تعلیم کے لیے متبادل راہیں درکار ہیں۔ محکمٔہ تعلیم (DOE) نے تعلیمی طور پر پیچھے رہ جانے والے اور سندیافتگی سے دو سے زائد سال دور کے 16 سے 21 سالہ طلبا کی ضروریات کی تکمیل کے لیے متعدد اعلٰی معیاری تعلیمی انتخابات تشکیل دیے ہیں۔ ذیل میں ایسے کچھ انتخابات ہیں جو ہم ان طلبا کو فراہم کرتے ہیں۔
زائدالعمر طلبا کو دوبارہ راہ پر گامزن کرنے اور سندیافتہ ہونے میں مدد کرنے کے بارے میں اسکولوں اور پروگرامز کی معلومات
دفتر برائے سندیافتگی کی جانب کثیر راہیں کے کتابچے میں تمام پروگرام کے جائے وقوع درج ہیں
منتقلی ہائی اسکول
منتقلی اسکول چھوٹے، تعلیمی طور پر کڑے ہائی اسکول ہیں جو ان طلبا کو تعلیم دینے کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں جو اسکول ترک کرچکے ہوں یا پیچھے رہ گئے ہوں اور اب ان کے پاس اپنی عمر کے مطابق کم کریڈٹس ہیں۔ یہ اسکولز طرزِ معاش اور کالج کے مواقع تک ایک انفرادی تعلیمی ماحول اور رابطے فراہم کرتے ہیں۔ طلبا اپنے منتقلی ہائی اسکول سے ہائی اسکول ڈپلومہ کے ساتھ سندیافتہ ہوتے ہیں۔ ہر منتقلی اسکول انفرادی طور پر داخلے کے معیارات کا تعین کرتا ہے۔ طلبا کے اصل ہائی اسکولوں کے رہنما مشیران کو ہر ایک ممکنہ مستقبل کے اسکول سے داخلے کے انٹرویو کے انتظامات کے لیے یا اسکول کے بارے میں جاننے کے لیے براہِ راست رجوع کرنا ہوگا۔
نوبالغ برو مراکز
نوبالغ برو مراکز کے شام کے تعلیمی پروگرام ان ہائی اسکول طلبا کی ضروریات کی تکمیل کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو اسکول ترک کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں کیونکہ وہ تعلیم میں پیچھے رہ گئے ہیں یا بالغ ذمہ داریوں کی وجہ سے انکے لیے دن میں اسکول جانا مشکل ہے۔ اہل طلبا کی عمر کم از کم 17.5 سال ہے، وہ چار یا زائد سال سے اسکول میں درج ہیں اور انکے پاس 17 یا زائد کریڈٹس ہیں۔ طلبا تمام کریڈٹس حاصل کرنے اور YABC میں اندراج کے دوران تمام مطلوبہ امتحانات پاس کرنے کے بعد اپنے زون اسکول کے ڈپلومہ کے ساتھ سندیافتہ ہوتے ہیں۔
YABC کتابچہ
حصولِ علم سے کسبِ معاش کے GED پروگرامز
متبادل ضلع (ضلع 79 ) میں متعدد GED کی تیاری کے پروگرامز ان طلبا کے لیے دستیاب ہیں جو عام تعلیم ترقیاتی (GED) امتحان کے لیے تیاری کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ طلبا جو GED میں پاس ہونے کا اسکور حاصل کرتے ہیں وہ ہائی اسکول مساوی ڈپلومہ حاصل کرتے ہیں۔ ہم نے نئے کل اور جز وقتی GED پروگرامز تیار کیے ہیں جو حصولِ علم سے کسبِ معاش کے ساتھ مربوط ہیں۔ یہ پروگرام طلبا کو GED کے لیے تیار کرتے ہیں اور انہیں سیکنڈری کے پرمعنی مواقع تک روابط کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔
LTW GED کتابچہ
حصولِ علم سے کسبِ معاش پروگرامز
نوبالغ برو مراکز، منتقلی اسکولز، اور GED پروگرامز کے تعلیمی جز کو تقویت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے حصولِ علم سے کسبِ معاش پروگرامز ملازمت کے لیے دقیق مستعدی اور طرزِ معاش کی تحقیق کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ حصولِ علم سے کسبِ معاش کے اہداف میں طلبا کو ان مسائل پر غالب ہونے میں مدد کرنا جو ہائی اسکول ڈپلومہ حاصل کرنے میں انکی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہوں اور طلبا کی سیکنڈری بعد کی مفید ملازمت اور تعلیمی تجربات تک رہبری کرنا شامل ہیں۔ حصولِ علم سے کسبِ معاش تعلیمی اعانت، طرزِ معاش اور تعلیمی تحقیق، ملازمت کے لیے تیاری، صلاحیتوں کا فروغ، اور انٹرن شپس فراہم کرتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبا کو حصولِ علم سے کسبِ معاش پروگرامز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اپنے رہنما مشیران سے رابطہ کرنا چاہیے۔ حصولِ علم سے کسبِ معاش میں شرکت کے لیے طلبا کا یا تو کسی منتقلی اسکول، نوبالغ برو مرکز یا GED پروگرام میں اندراج لازمی ہے۔
اس صفحے کو انگریزی میں دیکھنے کے لیے، جس پر اضافی معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں، یہاں کلک کریں۔