Parent Academy

این وائی سی پیرنٹ اکیڈمی

این وائی سی پیرنٹ اکیڈمی

 

این وائی سی پیرنٹ اکیڈمی لانگ آئلینڈ یونیورسٹی کے ساتھ باہم ملکر ایک شہرپیما پروگرام ہے، جو طالبانہ حصولیابی کو اعانت فراہم کرنے کے لیے اسکولی برادریوں کے اندر والدینی شراکت کو مستحکم بنانے اور شراکت داریوں کو بڑھانے کے لیے وقف ہے۔

 

پیرنٹ اکیڈمی بروپیما ورکشاپس منعقد کرتی ہے تاکہ والدین کو زیادہ باخبر ہونے اور اپنے بچوں کی زندگی میں مشغول شراکت دار بننے میں مدد ہو، اور اسکولی پر مبنی تربیتیں فراہم کرتی ہے جو اسکولی برادریوں کو والدین کی شمولیت کو تعاون فراہم کرنے کے لیے وسائل فراہم کرتی ہیں۔

 

برو پیما ورک شاپس:

ہر برو میں تین ورکشاپس منعقد کی جاتی ہیں اور یہ DOE کے شراکت داری کے معیارات، سے ہم آہنگ ہیں۔ یہ ایسے رہنما خطوط ہیں جو اسکولوں اور خاندانوں کو ایک واضح سمت مہیا کرتے ہیں اور طلبا کو کالج اور طرز معاش کے لیے تیار کرنے میں مدد کے لیے مؤثر طور پر باہم ملکر کام کرنے کے لیے مستحکم خیالات پیش کرتے ہیں۔

 

ورکشاپ کے موضوعات

ابلاغ کو فروغ

(شراکت داری معیار 1)

اسکول اور خاندان طالبانہ پیش رفت، اسکولی پیما اہداف اور معاونتی سرگرمیوں کے متعلق معلومات کے کھلے تبادلے میں مصروفِ عمل ہوتے ہیں۔

مواد:

تعارفی پاؤر پوئنٹ

آسان رسائی (ای زی ایکسس) فارم

اپنی والدین استاد کانفرنس سے بہترین طور پر مستفید ہونا

والدین استاد کانفرنس کے لیے مستعد ہونے اور کامیابی سے گفتگو کرنے کے لیے حکمت عملیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ شرکت کنندگان کو خاندانوں اور پیشہ وران، دونوں کے نظریے سمجھنے میں مدد کرنے کے واسطے مشقوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی کانفرنس کے لیے تیار ہونے اور نوٹس لینے میں مدد کے لیے شرکت کنندگان کو ایک "کانفرنس نوٹ پیڈ" مہیا کیا جاتا ہے۔

والدینی شمولیت کی حوصلہ افزائی

(شراکت داری معیار 2)

والدین کا اسکولی برادری اور اپنے بچے کی حصولیابی میں متنوع اور پرمعنی کردار ہوتا ہے۔

مواد:

تعارفی پاؤر پوئنٹ

خاندانی شمولیت میں اضافے کی ورک شیٹ

خاص تعلیم سمجھنا اور اپنے بچے کی سیکھنے کی قابلیت کو تعاون عطا کرنا

گھر پر اپنے بچے کے ساتھ ہوم ورک اور دیگر تعلیمی اہداف پر نظر رکھنے کے لیے حکمت عملیاں سیکھیں۔ شرکت کنندگان سے اس بات پر سوچنے کے لیے کہا جاتا ہے کہ انکے خیال میں انکے بچے کا مستقبل کیسا ہونا چاہیے، اور اس مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے انکو کس راہ پر چلنا چاہیے۔

استقبال کرنے والے اسکول تخلیق دینا

(شراکت داری معیار 3)

تمام تر اسکولی برادری کے عہد کے ساتھ ایک استقبالیہ، مثبت اسکولی ماحول قائم کرنا۔

مواد:

تعارفی پاؤر پوئنٹ

والدینی مرکز مفید نکات کا صفحہ

مشترکہ بنیادی تعلیمی معیارات، معیاراتی امتحانات اور مداخلت کے اقدام سمجھنا

مشترکہ بنیادی تعلیمی معیارات کے متعلق مزید جانیں جنہیں طلبا اسکول میں سیکھیں گے، اور ساتھ ساتھ معیاراتی امتحانات کے بارے میں جو طلبا کی کارکردگی کی پیمائش کرتے ہیں مع ان معلومات کی کس طرح ترجمانی کی جانی چاہیے اور طلبا کی مدد کے لیے تعلیمی مداخلتیں۔

طالبانہ کامیابی کے لیے شراکت دار

(شراکت داری معیار 4)

اسکول، خاندانوں کو طلبا کے لیے اعلٰی توقعات مقرر کرنے میں مصروفِ عمل کرتا ہے اور وہ طلبا کو اگلی سطح کے لیے تیار کرنے کے لیے والدین کے ساتھ سرگرم شراکت دار بنتے ہیں۔

مواد:

تعارفی پاؤر پوئنٹ

خاندانی شمولیت کی سرگرمیوں میں تبدیلی

والدینی شمولیت - طالبانہ تدریس سوالنامہ

والدین بحیثیت مساوی شراکت دار سوالنامہ

آپکے بچے کی تعلیمی اور نشوونما کی ضروریات کو تعاون فراہم کرنے والے وسائل اور مقامی تنظیموں کی شناخت کرنا

آپکے بچے کو تعاون فراہم کرنے والی مقامی تنظیموں کی فراہم کردہ خدمات کے متعلق مزید جانیں۔ بیان کردہ تنظیمیں ہر برو کے لحاظ سے مخصوص ہوں گی۔

مؤثر طور پر باہم مل کر کام کرنا

(شراکت داری معیار 5)

اسکولی برادریاں باہم ملکر اسکول پیما اہداف کے ذریعے طلبا کی تعلیمی اور ذاتی نشوونما کے متعلق فیصلے کرتی ہیں۔ اسکول، برادری پر مشتمل تنظیمیوں کے ساتھ ملکر طلبا اور خاندانوں کے لیے ایک مرتعش، مکمل استعداد برلانے کا ماحول تشکیل دینے کے لیے شراکت داریوں کو فروغ دیتے ہیں۔

 

 

 

آنے والی برو پیما ورک شاپس :

 

ذیلی ورک شاپس کے لیے اشتہار ڈاؤن لوڈ کریں :

13 مئی

من ہیٹن

 

اسکول پر مبنی تربیت:

اسکول پر مبنی ٹیموں کے پاس پیشہ ورانہ ارتقا ورکشاپس ک دوران سیکھے گئے اسباق کو مزید تقویت فراہم کرنے کے لیے پیش کشیں اور دیگر وسائل موجود ہوتے ہیں۔ ورکشاپس کو وسیع تر اسکولی برادریوں میں پیش کرنے کے لیے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مواد قابل مطابقت ہیں۔ پیرنٹ اکیڈمی 2013 - 2012 کے دوران 140 سے زائد اسکولوں کے اندر، اسکولوں اور خاندانوں کے لیے پانچ شراکت داری کے معیارات کے نفاذ میں امداد فراہم کرے گی۔

 

مزید معلومات کے لیے :

718-780-6534 پر فون کریں یا info@nycparentacademy.org پر ای - میل کریں۔