< September >  
SMTWTFS
123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930
No events scheduled for 9/26/2016

Languages

                                                                                                                                   خوش آمدید

نیو یارک شہر محکمئہ تعلیم آپ کی زبان بولتا ہے

تمام والدین کو ان کے بچے کی تعلیم کے بارے میں پوری طرح باخبر رہنے کے لیے ترجمہ شدہ دستاویزات اور ترجمانی کی خدمات کی گزارش کرنے کا حق ہے۔ محکمئہ تعلیم کا ترجمہ اور ترجمانی کا یونٹ انگریزی نہ بولنے والے خاندانوں کی مدد کرنے کے واسطے وسائل فراہم کرنے کے لیے نیو یارک شہر کے پبلک اسکولوں اور نیو یارک شہر محکمئہ تعلیم کے دفاتر کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اگر آپکو یا آپکے کسی جاننے والے کو مدد درکار ہے تو اپنے اسکول کے پرنسپل یا والدین ربط دہندہ سے پوچھیں۔ اس کے علاوہ، ہر ایک اسکول میں ایک لسانی رسائی رابطہ کار ہے جو آپ کو مدد فراہم کر سکتا ہے۔ schoolsearch کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اسکول کی رابطہ معلومات تلاش کریں۔

لسانی رسائی کے لیے والدین کا رہنمائی کتابچہ

لسانی رسائی کے لیے والدین کا رہنمائی کتابچہ لسانی رسائی کے لیے والدین کا رہنمائی کتابچہ والدین کے لیے اہم وسیلہ ہے۔ رہنمائی کتابچہ:

  • والدین کو ان کے ترجمہ اور ترجمانی کی مفت خدمات کے حق سے مطلع کرتا ہے۔
  • اس میں "I Speak"(میری زبان ہے) کا علیحدہ کرنے والا کارڈ شامل ہے۔
  • نیو یارک شہر محکمئہ تعلیم کی ویب سائٹ پر والدین کی ترجمہ شدہ مشمولات کی جانب جانے کی ہدایات دیتا ہے۔
  • والدین کی لسانی خدمات کے بارے میں رائے فراہم کرنے کے لیے ای میل / رابطہ کرنے کی یاد دہانی کرواتا ہ

اچیئو این وائی سی

کا مطالعہ کریں۔ یہ رہنمائی کتابچہ تمام خاندانوں کے لیے ہے اور اسکا عربی، بنگالی، چینی، فرانسسی، ہیشئن کریول، کوریائی، روسی، ہسپانوی، اور اردو میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔ اس میں آپکا بچہ کیا سیکھ رہا ہے، اپنے بچے کے ساتھ اگلے اقدامات کی کس طرح منصوبہ بندی کریں اور آپکے بچے کو کالج اور طرزِ معاش کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے وسائل کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ اچیو این وائی سی اپنے بچے کی تعلیمی کارکردگی اور اسکول میں طرزِ عمل کے بارے میں باخبر رہنے کے لیے

ہم آپکی رائے جاننا چاہتے ہیں!

آپ کے اسکول میں لسانی خدمات کے اپنے تجربات ہمارے ساتھ بانٹیں۔ ہمیں ہماری کارکردگی سے مطلع کرنے کے لیے ہم سے (718) 935-2013 پر رابطہ کریں یا ذیل پر ای میل کریں InYourLanguage@schools.nyc.gov



نیو یارک شہر محکمئہ تعلیم ویب سائٹ اور گوگل ٹرانسلیٹ کا استعمال

اس پیج کے علاوہ، نیو یارک شہر محکمئہ تعلیم اس ویب سائٹ پر گوگل ٹرانسلیٹ کو استعمال کرتا ہے کسی بھی صفحے کا ایک فوری (اور اندازاً) ترجمہ حاصل کرنے کے لیے جس پر آپکو گوگل ٹرانسلیٹ کا آئی کان (نشان) دکھائی دے، ان اقدامات کی پیروی کریں:

  1. دستیاب زبانوں کی ایک فہرست دیکھنے کے لیے نیچے کے تیر پر کلک کریں۔
  2. اپنی زبان کو منتخب کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔

ویب پیج کا ٹیکسٹ تبدیل ہوجائے گا، لیکن کچھ گرافکس اور تصاویر نہیں بدلیں گی۔ آپ والدین اور خاندانوں کے صفحے پر آغاز کر سکتے ہیں، جہاں خاندانوں کے لیے تمام متعلقہ معلومات ایک ہی جگہ پر منظم ہیں۔

ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کریں براہِ مہربانی

یہ خدمت خودکار کمپیوٹر ترجمے فراہم کرتی ہے اور ویب سائٹ کے اصل مواد کا صرف ایک اندازہ ہے۔ DOE گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے کیے گئے ترجمے کی درستگی کی ضمانت نہیں دیتا ہے۔