Urdu

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں

مکرمی والدین اور طلبا

کچھ اسکولوں کے ایک ہفتہ کے لیے بند ہوجانے کے باعث ہمیں اس وقت مشکل اور غیرمعمولی وقت کا سامنا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس وقت تعلیم میں وقفہ طلبا اور والدین کے لیے مسابقت طلب ہوسکتا ہے۔ حالانکہ اسکول بند ہیں لیکن ہم تجویز کریں گے کہ طلبا اس وقت کو اپنی تدریس جاری رکھنے اور وہ جو پہلے پڑھ چکے ہیں اسکی مزید گہرائی سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں۔

طلبا کو کامیابی کے راستے پر گامزن رکھنے کے لیے، نیویارک شہر محکمہ تعلیم نے گریڈز K-12 کے طلبا کے لیے گھر پر تعلیم حاصل کریں (Learn at Home)  تدریسی سرگرمیاں تشکیل دی ہیں۔ ہم نے اس میں تمام طلبا بمعہ انگریزی زبان کے متعلمین کی مدد کے لیے وسائل بھی شامل کیے ہیں۔ جبکہ یہ لازمی نہیں ہے، ہم طلبا کو یہ وسائل استعمال کرنے اور اپنی تدریس کو ریکارڈ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

 

لرن ایٹ ہوم سرگرمیوں میں شامل ہے

  • تجویز کردہ روزانہ کا تدریسی جدول
  • تدریسی سرگرمیاں
  • گھر پر ایک ہفتے تک تعلیم جاری رکھنے کے لیے تجویز کردہ ٹیلی وژن شوز اور ویب سائٹس

 

اس بحران کے دوران، ہم نے طلبا کو مختلف انواع کے آن لائن کورسز تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اوینٹا لرنگ (Aventa Learning)، اچیؤ 3000 (Achieve 3000)، اور ریورڈیپ (Riverdeep) کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔ یہ آن لائن وسائل طلبا کو بنیادی مضامین میں گھر پر تعلیم جاری رکھنے میں مدد دیں گے۔ یہ کورسز اسکول بند ہونے کے دوران 24/7 میسر ہونگے۔ اگر آپ ان سرگرمیوں تک ویب کے ذریعے پہنچنے سے قاصر ہیں یا انکی ایک ہارڈ کاپی کو ترجیح دیں گے تو اپنی ہارڈ کاپی لے جانے کے لیے تقسیم کاری کے مقامات کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

ہر گریڈ کے لیے، آپکو اپنی زبان میں ایک تعارف ملے گا اور اپنے بچے کے لیے کئی سرگرمیاں۔ اور بھی بہت سی تعلیمی ویب سائٹس ہیں جن پر آپ اور آپکا بچہ مزید معلومات کے لیے جاسکتے ہیں۔



گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں



گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: کنڈر گارٹن

تعلیمی ویب سائٹس

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: گریڈ 1

تعلیمی ویب سائٹس

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: گریڈ 2

تعلیمی ویب سائٹس

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: گریڈ 3

تعلیمی ویب سائٹس

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: گریڈ 4

تعلیمی ویب سائٹس

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: گریڈ 5

تعلیمی ویب سائٹس

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: گریڈ 6

تعلیمی ویب سائٹس

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: گریڈ 7

تعلیمی ویب سائٹس

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: گریڈ 8

تعلیمی ویب سائٹس

گھر پر سیکھنے کی تعلیمی سرگرمیاں: گریڈ 9-12 



آن لائن سیکھیں بذریعہ


     

Aventa Learning  (اوینٹا لرنگ)
 (گریڈز 6-12، صرف انگریزی میں)

اوینٹا لرنگ مڈل اور ہائی اسکول کے طلبا کے لیے آن لائن کورسز پیش کرتا ہے۔ انکے بنیادی مضامین کے کورسز تک رسائی نیویارک شہر کے گریڈز 6-12 کے ان تمام طلبا کے لیے دستیاب ہے جنکے اسکول بند ہوگئے ہیں۔ 


 اوینٹا آن لائین تک رسائی حاصل کرنے کی ہدایات


    

Achieve 3000 Online Learning Program 
اچیؤ 3000 آن لائن لرنگ پروگرام

(گریڈز 2-12،  انگریزی اور ہسپانوی)

اچیؤ  3000 کڈبز (Achieve3000 KidBiz) (برائے گریڈز 2-5) اور ٹین بز (TeenBiz) (گریڈز 6-12) آن لائن خواندگی پروگرامز ہیں جو آپکو مطالعہ، تحریر، اور ذخیرۂ الفاظ کی دلچسپ آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے مشق کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

 
 تک رسائی حاصل کرنے کی ہدایات Achieve 3000


   

Destination Math

(ڈیسٹینیشن میتھ) 
(گریڈز K-12،  انگریزی اور ہسپانوی)

 ڈیسٹینیشن میتھ ایک آن لائن ریاضی کا پروگرام ہے جو آپکو دلچسپ آن لائن سرگرمیوں کے دوران حقیقی دنیا کے مسائل کے ذریعے اور کمپیوٹر انیمیشن کے استعمال سے ریاضی کی مشق کرنے کا موقع دیتا ہے۔

سائن آن کرنے کے لیے  http://destination.nycenet.edu پر جائیں

    • صارف نام: studentnyc
    • پاس ورڈ:  student